Posts

Showing posts from November, 2023

ریاست کے سوا کسی بھی گروہ کیلئے طاقت کا استعمال اور مسلح کاروائی ناقابل قبول ہے

پاکلستان میں عدم برداشت اور انتہاپسند رویے کی کوئی جگہ نہیں، علماء ومشائخ گمراہ کن پروپیگنڈے اوراندرونی اختلافات کو دور کرنے میں کردار ادا کریں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی علماء کرام و مشائخ سے ملاقات میں گفتگو. . .ہا ہے کہ ریاست کے سوا کسی بھی گروہ کیلئے طاقت کا استعمال اور مسلح کاروائی ناقابل قبول ہے، عدم برداشت اور انتہاپسندی رویے کی کوئی جگہ نہیں، علماء ومشائخ گمراہ کن پروپیگنڈے اوراندرونی اختلافات کو دور کرنے میں کردار ادا کریں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے علماء کرام اور مشائخ نے ملاقات کی، علماء کرام اور مشائخ نے متفقہ طور پر انتہا پسندی، دہشتگردی اور فرقہ واریت کی مذمت کی،بغیر کسی مذہبی صوبائی یا کسی اور امیتازسے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے، بغیر کسی قبائلی، لسانی، نسلی فرقہ ورانہ یا کسی اورامیتازسے بھی پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے۔. . آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریاست کے سوا کسی بھی ادارے یا گروہ کا طاقت کا استعمال اور مسلح کاروائی ناقابل قبول ہے۔ اس موقع پر علماء کرام اور ...

ریاست کے سوا کسی بھی گروہ کیلئے طاقت کا استعمال اور مسلح کاروائی ناقابل قبول ہے

پاکلستان میں عدم برداشت اور انتہاپسند رویے کی کوئی جگہ نہیں، علماء ومشائخ گمراہ کن پروپیگنڈے اوراندرونی اختلافات کو دور کرنے میں کردار ادا کریں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی علماء کرام و مشائخ سے ملاقات میں گفتگو. 17 نومبر 2023ء) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاست کے سوا کسی بھی گروہ کیلئے طاقت کا استعمال اور مسلح کاروائی ناقابل قبول ہے، عدم برداشت اور انتہاپسندی رویے کی کوئی جگہ نہیں، علماء ومشائخ گمراہ کن پروپیگنڈے اوراندرونی اختلافات کو دور کرنے میں کردار ادا کریں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے علماء کرام اور مشائخ نے ملاقات کی، علماء کرام اور مشائخ نے متفقہ طور پر انتہا پسندی، دہشتگردی اور فرقہ واریت کی مذمت کی،بغیر کسی مذہبی صوبائی یا کسی اور امیتازسے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے، بغیر کسی قبائلی، لسانی، نسلی فرقہ ورانہ یا کسی اورامیتازسے بھی پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے۔. آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ریاست کے سوا کسی بھی ادارے یا گروہ کا طا...

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا. ۔ 15 نومبر2023ء) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے تک کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے رواں ماہ کے آئندہ 15 دنوں کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ نگران حکومت کی جانب سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 4 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے کمی کر دی گئی۔. مٹی کا تیل بھی 6 روپے 5 پیسے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 9 روپے سستا کر دیے گئے۔ یوں 16 نومبر سے پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 281 روپے 34 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 296 روپے 71 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 180 روپے 45 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 204 روپے 98 پیسے مقرر کر دی گئی۔. نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔. ...

انوکھے لاڈلے کو بتانا چاہتا ہوں فیصلے آسمانوں کے ہیں، شیخ رشید احمد

انوکھے لاڈلے کی بلوچستان میں تین سیٹیں ہوں گی‘ جیل جانے کو تیار ہوں اگر میں نے جیل سے ہی 2 سیٹوں پر الیکشن لڑنا ہے تو شہنیل کی لال رضائی اور تکیے بھی لے لئے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کی میڈیا سے گفتگو. 16 نومبر 2023ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نوازشریف کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ انوکھے لاڈلے کو بتانا چاہتا ہوں فیصلے آسمانوں کے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جو انوکھا لاڈلہ ہے میں بھی کچھ عرصہ انکے ساتھ رہا ہوں اس انوکھے لاڈلے کی بلوچستان میں تین سیٹیں ہوں گی، میں جیل جانے کو تیار ہوں اور اگر میں نے جیل سے ہی 2 سیٹوں پر الیکشن لڑنا ہے تو شہنیل کی لال رضائی اور تکیے بھی لے لیے ہیں، سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھ پر 70 سے 80 دہشتگردی کے کیسز کردیئے گئے ہیں، ایسا لگتا ہے میں پاکستان کا دوسرے نمبر کا سب سے بڑا دہشت گرد ہوں، میری صحت ٹھیک نہیں ہے لیکن ہارتا وہ ہے جو حوصلہ ہارتا ہے، اس عمر میں بھی میں نے کسی دوست کےخلاف بیان نہیں دیا، انوکھا لاڈلہ سمجھ لے فیصلہ آسمانوں پر ہو گا۔. ...

سائفر کیس میں عمران خان کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکمنامہ جاری

جیل ٹرائل کو اوپن ٹرائل نہیں کہا جا سکتا‘ جیل ٹرائل کیلئے پیشگی شرائط پوری کرنے کی کوئی دستاویز ریکارڈ پر نہیں لائی گئی‘ اگر ایسی کوئی دستاویز موجود ہے تو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ. . 15 نومبر 2023ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بادی النظر میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کو اوپن ٹرائل نہیں کہا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جیل ٹرائل کیلئے پیشگی شرائط پوری کرنے کی کوئی دستاویز ریکارڈ پر نہیں لائی گئی، اگر ایسی کوئی دستاویز موجود ہے تو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کی جائے۔. عدالت کا تحریری حکمنامہ میں کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے بتایا وفاقی کابینہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری دی ہے، اٹارنی جنرل وفاقی کابینہ کے فیصلے کی کاپ...

صنم جاوید کا پانچویں مقدمے میں گرفتاری کا معاملہ، مشکلیں آسان نہ ہو سکیں

عدالت نے زمان پارک کے باہر پولیس پارٹی پر حملے کےمقدمے میں صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی. عدالت نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی۔ صنم جاوید کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے صنم جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،عدالت نے صنم جاوید کا مزید تین دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔. گذشتہ سماعت پر پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ صنم جاوید اور دیگر کارکنوں نے زمان پارک کے باہر پولیس پر پیٹرول بم پھینکے. پی ٹی ائی کارکنوں نے زمان پارک میں ڈی آئی جی پر تشدد کیا گیا۔ پولیس کی گاڑیاں جلائی گئیں۔ صنم جاوید نے زمان پارک کے باہر نفرت انگیز تقاریر کی اور کارکنوں کو پولیس پر حملہ ہر اکسایا ۔. ضم جاوید کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا ہے۔ پراسیکوٹر نے استدعا کی کہ عدالت صنم جوید کا جسمانی ریمانڈ دے۔جس کے بعد عدالت نے صنم جاوی...

15 نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کردی گئی . 13 نومبر 2023ء ) حکومت کی جانب سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل سستا کیے جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کی وجہ سے 15 نومبر سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی جاسکتی ہے کیوں کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آچکی ہے، اسی توقع کی جارہی ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کے عوام کو بھی پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ملے گا۔. واضح رہے کہ پاکستان میں حکومت کی طرف سے ہر ماہ کی یکم اور 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے اور یکم نومبر کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ یکم نومبر سے پیٹرول ...

پیپلزپارٹی نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں غیرقانونی لیڈر آف دی ہاؤس قرار دے دیا

اسحاق ڈار غیر قانونی طور پر لیڈر آف دی ہاؤس کی سہولیات لے رہے ہیں اور وہ اس عہدے کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء نیئر حسین بخاری کی گفتگو. 12 نومبر 2023ء ) پاکستان پیپلزپارٹی نے اسحاق ڈار کو سینیٹ میں غیرقانونی لیڈر آف دی ہاؤس قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء نیئر حسین بخاری نے کہا کہ اسحاق ڈار کو سینیٹ میں لیڈر آف دی ہاؤس نہیں ہونا چاہیئے، وہ غیر قانونی طور پر لیڈر آف دی ہاؤس کی سہولیات لے رہے ہیں، سابق وزیر خزانہ کس حیثیت میں میں بیٹھ کر لیڈر آف ہاؤس کا کردار ادا کر رہے ہیں؟ کیوں کہ شہباز شریف جب وزیر اعظم ہی نہیں رہے تو ان کا تجویز کردہ نام ہی کیوں لیڈر دی آف ہاؤس ہو، اسحاق ڈار غیر قانونی طور پر لیڈر آف دی ہاوس کی سہولیات لے رہے ہیں اور وہ اس عہدے کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔. انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس سیاسی جماعت کے زیر استعمال رہا، مسلم لیگ ن کے قائدین گورنر ہاؤس تعزیت کے لیے گئے اور ٹکٹیں بانٹنی شروع کر دیں، کیا یہ سہو...

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی کے ساتھ لیگل ٹیم اور صوبے کے انتظامی امور چلانے والے افسران شریک ہوئے. اخبارتازہ ترین ۔ 12 نومبر 2023ء ) جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کو نیا نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کے لئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اجلاس بلایا، جس میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی کے ساتھ لیگل ٹیم اور صوبے کے انتظامی امور چلانے والے افسران بھی شریک ہوئے۔. بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں نئے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر غور کیا گیا، اور نئے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے لئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کا نام زیرغور آیا، اس موقع پر محمود خان اور اکرام درانی نے نئے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے جسٹس (ر) ارشد حسین کے نام پر اتفاق کیا اور ارشد حسین شاہ کو خیبر پختون خوا کا نیا نگراں وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا۔. واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران وز...

فیصل آباد میں بس اور کار کا خوفناک تصادم‘ 5 افراد جاں بحق 10 زخمی

جاں بحق 4 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا‘ بس کار سے ٹکرانے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی. ۔ 12 نومبر2023ء ) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقہ کھرڑیانوالہ میں بس اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں ڈرماں والا موڑ پر آج صبح بس اور کار میں خوفناک تصادم ہوا جہاں بس کار سے ٹکرانے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں بس ڈرائیور اور کار میں سوار 4 افراد شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں موٹر وے کے قریب خانقاہ ڈوگرہ لوکل روڈ پر بس الٹنے کے نتیجے میں مسیحی برادری کے 6 مسافر ہلاک اور 57 سے زائد زخمی ہوئے، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ یہ خوفناک حادثہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے صفدر آباد می...

پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا

سابق ایم این اے سردارمنصب ڈوگر، فاروق رضا مانیکا، گدی نشین نظام الدین سیالوی، سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نواز ن لیگ میں شامل، (ن) لیگ نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا، شہبازشریف. ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف سے پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ (ن) لیگ نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔. ملاقات میں سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر ،فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی، سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نوازکا بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، شیخ فیاض الدین، عطااللہ تارڑ، رانا ارادت حسین اور احمد رضا مانیکا بھی موجود تھے. ملاقات میں آصف سعید منہیس، سعود مجید اورعظمی بخاری بھی شریک تھے۔ شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی وصو...

اسد عمر واپس آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے انکار کردیا تھا، شیر افضل مروت

میں اسد عمر کا پیغام لے کرآکر چیئرمین تحریک انصاف کے پاس زمان پارک گیا، میں بھی چاہتا تھا کہ وہ واپس آئیں لیکن پارٹی سربراہ نے انکار کر دیا، رہنما پی ٹی آئی کی گفتگو. تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسد عمر واپس آنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسد عمر کا پیغام لے کرآکر چیئرمین تحریک انصاف کے پاس زمان پارک گیا، میں بھی چاہتا تھا کہ وہ واپس آئیں لیکن پارٹی سربراہ نے انکار کر دیا۔. عمران خان نے کہا کہ فواد چودھری ، اسد عمر سمیت تین چار اور نام ہیں جنہوں نے نو مئی کے واقعہ کے بعد پریس کانفرنس کر کے پارٹی ورکرز کاحوصلہ توڑا ہے۔ شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھاکہ اسد عمر ہمارے پارٹی میں انتہائی قابل احترام شخصیت رہے، میری بھی خواہش تھی کہ وہ واپس آتے لیکن آج کا ٹویٹ دیکھ کر انہوں نے ہمیں انتہائی مایوس کیاہے۔. انہوں نے کہا کہ چار دن بعد اسد قیصر بھی میرے پاس اسد عمر کیلئے آئ...

بشریٰ بی بی نے 3 کروڑ روپے عمران خان کے اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا کہا تھا

عمران خان کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہوتے تھے مجھے سارا پتا ہوتا تھا،مجھے بعد میں پتا چلا کہ تحفے والی گھڑی بیچنے اور رقم بینک میں جمع کرانے کی تاریخ ایک ہی تھی، سابق انچارج بنی گالہ انعام اللہ شاہ کا انکشاف. سابق انچارج بنی گالہ سید انعام اللہ شاہ نے ولی عہد محمد بن سلمان کے تحفے والی گھڑی بیچنے اور رقم بینک میں جمع کرانے سے متعلق بڑا انکشاف کردیا ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیگم صاحبہ بشریٰ بی بی نے 30ملین کے قریب پیسے دیئے ، یعنی تین کروڑ کیش رقم دی اور کہا کہ یہ پیسے آپ عمران خان کے اکاؤنٹ میں جمع کروا دیں، کیونکہ عمران خان کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہوتے تھے وہ مجھے سارا پتا ہوتا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ پیسے عمران خان کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیں، میں نے جا کے جمع کروا دیئے ، بعد میں مجھے پتا چلا کہ وہ پیسے محمد بن سلمان کے تحفے والی گھڑی بیچنے اور رقم بینک میں جمع کرانے کی تاریخ ایک ہی تھی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے اور آئندہ دنوں ان کی گرف...

اسد عمر کی سیاست سے کنارہ کشی پر پی ٹی آئی رہنماء نے ردعمل دے دیا

قابل اور ایمان دار لوگوں کو سیاست کو خیرباد کرنے پر مجبور کرنا پاکستان کیلئے اچھی خبر نہیں۔ سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا بیان. سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی سیاست سے کنارہ کشی پر پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے لکھا کہ اسد عمر جیسے قابل اور ایمان دار لوگوں کا سیاست کو خیر آباد کرنے پر مجبور کرنا پاکستان کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔. انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست کو نواز شریف، شرجیل میمن، ٹیسوری، رانا ثناء اور استحکام پارٹی کے سیٹھوں کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جسے عوام ناکام بنائے گی۔. بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد عمر نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا، اسد عمر نے ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاس...

اسد عمر کے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے پر حامد میر کا ردعمل

بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے۔سینئر صحافی حامد میر کا ٹویٹ. پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد عمر نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا اعلان کر دیا، اسد عمر نے ہمیشہ کے لیے سیاست کو چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا۔سینئر صحافی حامد میر نے اسد عمر کے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے پر ردعمل دیا ہے،حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے۔ ۔جب کہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے. اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر میں این اے 54 ...

’نگران وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوچکی‘

صوبے کے تمام اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے۔ کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد کی گفتگو نگران وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ سے متعلق اہم دعویٰ سامنے آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کے سابق سیکریٹری کنور دلشاد نے کہا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوچکی ہے اور صوبے کے تمام اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان انتقال گرگئے، اعظم خان کو گزشتہ شب طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور ان کا انتقال ہوگیا، اعظم خان کا جنازہ آج سہ پہر ساڑھے تین بجے ان کے آبائی علاقے پڑانگ چارسدہ میں ادا کیا جائے گا۔ نجی ہسپتال نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ اعظم خان مختلف قسم کے امراض میں مبتلاء تھے، ان دنوں انہیں بخار اور ڈائریا کی شکایت تھی جس کے باعث وہ گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ...

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر29.86 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

ایک ہفتے میں سبزیوں چکن انڈوں سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر29.86 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 اعشاریہ چھیاسی فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں بیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 25 روپے ، آلو4 روپے، لہسن فی کلو 11 روپے سے زائد جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 54 روپے اضافہ ہوا۔ (جاری ہے اسی طرح فی کلو زندہ مرغی قیمت 6 روپے، انڈے فی درجن 3 روپے، دال مسور1.90 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا۔ دوسری ج...

ملک کے ڈالرز ذخائر میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 نومبر2023ء) ملک کے ڈالرز ذخائر میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ زرمبادلہ کے ذخائر 12.61 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 نومبر 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.51 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.10 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب بیرون ممالک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کا حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر 2023 میں پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالرز سے کچھ زائد کی رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے اکتوبر 2023 کے دوران ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالہ بنیاد ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 55ہزار پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کر گئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی۔مارکیٹ کاروباری ہفتے کے آخر روز بھی بلندی پر موجود ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار پوائنٹس کا سنگِ میل عبور کر گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 975 پوائنٹس کے اضافے سے 55 ہزار 236 پر آ گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو ملکی تاریخ کی ایک اور بلند ترین سطح 54400 پوائنٹس کی سطح کو چھو گئی تھی۔ ے ایس ای100انڈیکس میں500سے زاید پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جبکہ مارکیٹ کا سرمایہ72ارب سے زاید روپے بڑھ گیا اور78کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ۔کاروباری تیزی سی62.56فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو اگرچہ کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور مارکیٹ میں15پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی انڈیکس53700پوائنٹس کی پست سطح تک گرنے کے بعد مارکیٹ میں ریکوری دیکھنے میں آئی اور انویسٹرز نے خریداری کا فائدہ اٹھایا تاہم54420پوائنٹس کی سطح پر انڈیکس کے پہنچتے ہی سیلنگ پریشر بھی دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج جمعرات سرکاری تعطیل ک...

نگران وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی تصدیق کر دی

یہ کوئی غیر معمولی یا خلافِ معمول بات نہیں،ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم جنہوں نے اس ماہ ریٹائر ہونا تھا انکی مدت ملازمت میں پالیسی کے تسلسل کیلئے ایک سال کی توسیع کی گئی۔انوار الحق کاکڑ کا عرب نیوز کو انٹرویو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی تصدیق کر دی۔انہوں نے یہ تصدیق عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کی۔نگران وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ ماضی میں جب چیفس کو توسیع ملتی تھی تو بحث شروع ہو جاتی تھی ،مثال کے طور پر جب جنرل باجوہ کو توسیع ملی تو حکومت کی طرف script type="text/javascript"> atOptions = { 'key' : '7425b1a0079553c63af6d736b0614b8b', 'format' : 'iframe', 'height' : 60, 'width' : 468, 'params' : {} }; document.write(' '); atOptions = { 'key' : '7425b1a0079553c63af6d736b0614b8b', 'format' : 'iframe', 'height' : 60, 'width' : 468, 'params' : {} }; document.write(' ...

رانی پور کی حویلی میں جاں بحق ہونے والی کمسن ملازمہ کی میڈیکل رپورٹ میں سنسنی خیز انکشاف

بچی فاطمہ سے ایک نہیں کئی افراد نے زیادتی کی جس کی رپورٹ میں تصدیق ہو گئی،کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز رانی پور کے پیر کی حویلی میں تڑپ تڑپ کر موت کے منہ میں جانے والی بچی فاطمہ کے ساتھ ایک نہیں کئی افراد کی جانب سے زیادتی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بچی فاطمہ سے ایک نہیں کئی افراد نے زیادتی کی جس کی رپورٹ میں تصدیق ہو گئی۔نگران وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ پنجاب بھیجے گئ سیمپل کی رپورٹ منفی آئی۔ مس جامشورو لیبارٹی کی رپورٹ میں فاطمہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔رپورٹ میں بچی کے ساتھ ایک سے زائد افراد کی جانب سے زیادتی کی نشاندہی کی گئی۔غفلت برتنے پر ایم ایس خیرپور سمیت دو افراد کے خلاف پہلے ہی کارروائی کی جا چکی ہے۔تفتیش میں پیش رفت ہو رہی ہے۔کیس کو منطقی تک پہنچائیں گے۔ قبل ازیں صوبہ سندھ کے نگران وزیر قانون عمر سومرو نے انکشاف کیا ہے کہ رانی پور میں پیش آئے فاطمہ قتل کیس میں پیر کے ڈی این اے سیمپل تعلقات کی بنا پر خراب کیے گئے اور جب وسری جگہ سے ٹیسٹ کروائے تو ڈی این اے میچ ہوگیا  <script type="te...

انگلش کپتان نے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے کوشاں پاکستانی ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

  ہم مناسب کارکردگی کے ساتھ بھارت سے جانا چاہیں گے، ہماری نظریں پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی پر مرکوز ہیں، جوز بٹلرولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2023ء) انگلش نے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے کوشاں پاکستانی ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ  کرکٹ  ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ  بھارت  میں جاری ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم نے چیزیں بہتر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 8 ٹیموں میں جگہ بنا کر 2025 میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پرعزم ہے۔ahmed جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ ہم نے اس دورے میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، جو ہم کرنا چاہتے تھے لیکن ہم مناسب کارکردگی کے ساتھ بھارت سے جانا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہر کوئی پریشان ہے، لیکن کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں، انہوں نے شاید اتنی ہی سخت ٹریننگ کی ہے، جتنی وہ پورے دورے کے دوران کرتے رہے، جو چیزوں کو درست کرنے کی خواہش کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ جوز بٹلر نے کہا کہ ہم اس طرح نہیں کھیلے جس طرح کھیلنا چاہتے تھے، لیکن اگلا میچ...