نگران وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی تصدیق کر دی

یہ کوئی غیر معمولی یا خلافِ معمول بات نہیں،ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم جنہوں نے اس ماہ ریٹائر ہونا تھا انکی مدت ملازمت میں پالیسی کے تسلسل کیلئے ایک سال کی توسیع کی گئی۔انوار الحق کاکڑ کا عرب نیوز کو انٹرویو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کی مدت ملازمت میں توسیع کی تصدیق کر دی۔انہوں نے یہ تصدیق عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کی۔نگران وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ ماضی میں جب چیفس کو توسیع ملتی تھی تو بحث شروع ہو جاتی تھی ،مثال کے طور پر جب جنرل باجوہ کو توسیع ملی تو حکومت کی طرف script type="text/javascript"> atOptions = { 'key' : '7425b1a0079553c63af6d736b0614b8b', 'format' : 'iframe', 'height' : 60, 'width' : 468, 'params' : {} }; document.write(''); < سے کہا گیا کہ پالیسی میں تسلسل کی ضرورت ہے ²ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں حال ہی میں توسیع کی گئی، ایسا کیوں کیا گیا ؟۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ تسلسل کے نکتہ نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں۔کوئی بھی نظام تسلسل کے عمل کو ترجیح دیتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔آپ پالیسی کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اوراس عمل کا تسلسل ضروری ہے تاکہ آپ کا تصور یا سوچ اور Ahmedحکمت عملی پروان چڑھے۔ اس تناظر میں بعض اوقات بہت سارے اداروں میں آپ محسوس کرتے ہیں یا سیاسی نظام یہ سمجھتا ہے کہ کسی بھی فرد کو کسی بھی مقصد کے لیے توسیع دی جائے۔ دوسری صورت میں ریاست کو ایسا کرنے کی صوابدید حاصل ہے۔اس میں کوئی غیر معمولی یا خلافِ معمول بات نہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

فیصل آباد میں بس اور کار کا خوفناک تصادم‘ 5 افراد جاں بحق 10 زخمی

اسد عمر کے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے پر حامد میر کا ردعمل

15 نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان