15 نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملنے کی توقع ظاہر کردی گئی . 13 نومبر 2023ء ) حکومت کی جانب سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل سستا کیے جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کی وجہ سے 15 نومبر سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی جاسکتی ہے کیوں کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آچکی ہے، اسی توقع کی جارہی ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کے عوام کو بھی پٹرولیم مصنوعات پر ریلیف ملے گا۔. واضح رہے کہ پاکستان میں حکومت کی طرف سے ہر ماہ کی یکم اور 15 تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے اور یکم نومبر کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوگا اور آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔. بتایا جارہا ہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت یکم نومبر کو 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 211 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہے، یکم نومبر کو لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی، جس کے بعد سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 189 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔. اسی طرح نومبر کے یکم تاریخ کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 117.47روپے کمی کا اعلان کیا، اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن سے معلوم ہوا کہ یکم نومبر سے ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلوکمی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈ 117روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت 452 روپے کم ہوئی۔.

Comments

Popular posts from this blog

فیصل آباد میں بس اور کار کا خوفناک تصادم‘ 5 افراد جاں بحق 10 زخمی

اسد عمر کے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے پر حامد میر کا ردعمل