ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر29.86 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

ایک ہفتے میں سبزیوں چکن انڈوں سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر29.86 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ایک ہفتے میں 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.73 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 29 اعشاریہ چھیاسی فیصد ریکارڈ کی گئی۔ مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں بیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 25 روپے ، آلو4 روپے، لہسن فی کلو 11 روپے سے زائد جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 54 روپے اضافہ ہوا۔ (جاری ہے اسی طرح فی کلو زندہ مرغی قیمت 6 روپے، انڈے فی درجن 3 روپے، دال مسور1.90 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر بڑھ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر287.25 روپے پر برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا کر288 روپے کا ہو گیا ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قدر307 روپے سے بڑھ کر308 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر355 روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح اسٹیٹ بینک کے جاری بیان کے مطابق اکتوبر 2023ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر نمو کے لحاظ سے ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 24ء کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی۔ اکتوبر 2023ء کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 616.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 473.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 330.2 ملین ڈالر اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے 283.3 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

Comments

Popular posts from this blog

فیصل آباد میں بس اور کار کا خوفناک تصادم‘ 5 افراد جاں بحق 10 زخمی

اسد عمر کے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے پر حامد میر کا ردعمل

15 نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان