جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نئے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

مشاورتی اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی کے ساتھ لیگل ٹیم اور صوبے کے انتظامی امور چلانے والے افسران شریک ہوئے. اخبارتازہ ترین ۔ 12 نومبر 2023ء ) جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کو نیا نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کے لئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اجلاس بلایا، جس میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم خان دُرانی کے ساتھ لیگل ٹیم اور صوبے کے انتظامی امور چلانے والے افسران بھی شریک ہوئے۔. بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں نئے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر غور کیا گیا، اور نئے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے لئے جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ کا نام زیرغور آیا، اس موقع پر محمود خان اور اکرام درانی نے نئے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے جسٹس (ر) ارشد حسین کے نام پر اتفاق کیا اور ارشد حسین شاہ کو خیبر پختون خوا کا نیا نگراں وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا۔. واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان گزشتہ روز انتقال گرگئے، اعظم خان کو طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور ان کا انتقال ہوگیا، اعظم خان کا جنازہ ان کے آبائی علاقے پڑانگ چارسدہ میں ادا کیا گیا۔ نجی ہسپتال نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ اعظم خان مختلف قسم کے امراض میں مبتلاء تھے، ان دنوں انہیں بخار اور ڈائریا کی شکایت تھی جس کے باعث وہ گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔. ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز سے ہی اعظم خان کی طبیعت ناساز تھی جس کی وجہ سے کابینہ اجلاس بھی منسوخ کیا گیا اور انہوں نے صرف ایک میٹنگ یو این ایچ سی آر کے نمائندہ وفد سے کی جس کے بعد ان کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ آج صبح جان کی بازی ہار گئے۔ بتایا جارہا ہے کہ اعظم خان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ہے، انہوں نے رواں برس جنوری میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حیثیت سے حلف اٹھا یا تھا، بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواتعیناتی سے پہلے اعظم خان چیف سیکرٹری سمیت دیگر اہم عہدوں پر فائز رہے، انہوں نے سابق نگران وفاقی وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں ، اعظم خان پٹرولیم اور مذہبی امور کی وزارتوں کے وفاقی سیکرٹری بھی رہے۔

Comments

Popular posts from this blog

فیصل آباد میں بس اور کار کا خوفناک تصادم‘ 5 افراد جاں بحق 10 زخمی

اسد عمر کے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے پر حامد میر کا ردعمل

15 نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان