ملک کے ڈالرز ذخائر میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 نومبر2023ء) ملک کے ڈالرز ذخائر میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ زرمبادلہ کے ذخائر 12.61 ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 3 نومبر 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.51 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.10 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب بیرون ممالک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کا حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر 2023 میں پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی مد میں 2.5 ارب ڈالرز سے کچھ زائد کی رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق نمو کے لحاظ سے اکتوبر 2023 کے دوران ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 11.5 فیصد اور سالہ بنیاد پر 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 2024 کے پہلے چار مہینوں کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم آئی۔اکتوبر 2023 کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے 616.8 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 473.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 330.2 ملین ڈالر اور امریکا سے 283.3 ملین ڈالر موصول ہوئیں۔ دوسری جانب اکتوبر کے ماہ میں پاکستان کی ایکسپورٹس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر کے دوران پاکستان کی ایکسپورٹس کا حجم 2.7 ارب ڈالرز رہا۔ جولائی تا اکتوبر 2023 پاکستان کی ایکسپورٹس میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا اور ایکسپورٹس اضافے کے ساتھ 9.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ طویل عرصے بعد پہلی مرتبہ ایک ماہ کے دوران ملکی ایکسپورٹس کا حجم ڈھائی ارب ڈالرز سے زائد رہا۔ پاکستان کو گزشتہ مالی سال کے دوران ایکسپورٹس کی مد میں 4 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

فیصل آباد میں بس اور کار کا خوفناک تصادم‘ 5 افراد جاں بحق 10 زخمی

اسد عمر کے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے پر حامد میر کا ردعمل

15 نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان