انگلش کپتان نے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے کوشاں پاکستانی ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 

ہم مناسب کارکردگی کے ساتھ بھارت سے جانا چاہیں گے، ہماری نظریں پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی پر مرکوز ہیں، جوز بٹلرولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 نومبر2023ء) انگلش نے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے کوشاں پاکستانی ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد ٹیم نے چیزیں بہتر کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ 8 ٹیموں میں جگہ بنا کر 2025 میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے پرعزم ہے۔ahmed جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوز بٹلر نے کہا کہ ہم نے اس دورے میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا، جو ہم کرنا چاہتے تھے لیکن ہم مناسب کارکردگی کے ساتھ بھارت سے جانا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہر کوئی پریشان ہے، لیکن کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں، انہوں نے شاید اتنی ہی سخت ٹریننگ کی ہے، جتنی وہ پورے دورے کے دوران کرتے رہے، جو چیزوں کو درست کرنے کی خواہش کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ جوز بٹلر نے کہا کہ ہم اس طرح نہیں کھیلے جس طرح کھیلنا چاہتے تھے، لیکن اگلا میچ ہمارے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہترین ہے کہ ہم اہم میچ کے لیے وہاں جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فائنل 4 تک رسائی کیلئے قومی ٹیم کو کلکتہ ٹاکرے میں تاریخ رقم کرنا ہو گی۔ بنگلور میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی عملی طور پر یقینی بنا لی، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 24 ویں اوور میں حاصل کر لیا، یوں کیویز کو ناصرف اہم ترین فتح حاصل ہو گئی، ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کا رن ریٹ بھی بہت زیادہ بہتر ہو گیا۔ سری لنکا کیخلاف فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 10 پوائنٹس اور 0 عشاریہ 7 کے بہترین نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے، جبکہ 8 پوائنٹس اور عشاریہ 04 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے انگلینڈ کو یا 287 رنز سے شکست دینا ہو گی، یا انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف محض 16 گیندوں پر حاصل کرنا ہو گا، بصورت دیگر پاکستان کا رواں ورلڈکپ میں سفر تمام ہو جائے گا۔ پاکستان کیلئے انگلینڈ کیخلاف میچ کا ٹاس بھی بہت اہم ہو گا۔ اگر پاکستان ٹاس ہارا اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کر ترجیح دی، تو اس صورت میں پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان عملی طور پر ٹاس کے وقت ہی ختم ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ رواں ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے سلسلے میں اپنے آخری میچ کیلئے ہفتہ 11 نومبر کو کلکتہ کے ایڈن گارڈز میں آمنے سامنے آئیں گے۔ انگلینڈ 6 شکستوں کے باعث سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہو چکا، تاہم سابق عالمی چیمپئن 2025 کی چیمپئنز ٹرافی تک براہ راست رسائی کیلئے رواں ورلڈکپ میں اپنے آخری میچ میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ جبکہ ٹورنامنٹ میں اب تک 4 فتوحات حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کے پاس اب بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان موجود ہے، اس لیے پاکستانی ٹیم کلکتہ میں انگلینڈ کو بڑے مارجن سے زیر کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

فیصل آباد میں بس اور کار کا خوفناک تصادم‘ 5 افراد جاں بحق 10 زخمی

اسد عمر کے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے پر حامد میر کا ردعمل

15 نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان